ترک فوج کی کردوں کے خلاف کارروائی، امریکا کو باز رہنے کا انتباہ
شمالی علاقے عفرین میں وائے پی جی کے خلاف فوجی آپریشن میں توسیع ہوسکتی ہیں،رجب طیب اردگان امریکا کیلئے ضروری ہے کہ وہ شمالی علاقے سے پسپائی اختیار کرلے جہاں واشنگٹن کی عسکری معاونت موجود ہے،ترک وزیر خارجہ
اتوار 28 جنوری 2018 21:21
(جاری ہے)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دھمکی دی کہ شمالی علاقے عفرین میں وائے پی جی کے خلاف فوجی آپریشن میں توسیع ہوسکتی ہیں۔خیال رہے کہ ترکی کی جانب سے عفرین میں عسکری طاقت کے استعمال کے بعد سے واشنگٹن سمیت نیٹو کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، وائی پی جی شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن امریکا کی اتحادی رہی ہے اور شام میں ان کے مضبوط گڑھ کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عفرین میں لڑائی سے کالعدم تنظیم داعش کو تقویت ملے گی۔اس ضمن میں خیال رہے کہ امریکی ایحادی شامی ڈیموکریٹ فورسز اور کردش نے 2016 میں منجیب پر داعش سے دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا تھا۔ترکی کے صدارتی دفتر کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے اردگان کے ترجمان ابراہیم کالین سے فون پر تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن وائے پی جی کو ہتھیار کی فراہمی روک دے گا۔استنبول میں منعقد ایک تقریب میں طیب اردگان نے کہا کہ خدا کی رضا سے دہشت گردوں کو کچل کر رکھ دیں گے۔ترکی کے وزیراعظم علی یلدرم نے فوجی آپریشن کو ضروری قرار دے کر تنقید کا جواب دیا تھا۔رواں مہینے کے آغاز میں امریکی قیادت میں داعش کے خلاف لڑنے والی تنظیم وائے پی جی نے کہا تھا کہ اس نے شام کی شمالی سرحدوں پر 30 ہزار بارڈ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔امریکا میں قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر اور کلین نے خدشات اور تحفظات کو دور کرنے کے لیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق پر زور دیا۔دونوں سینئر رہنماں کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو سے قبل طیب اردگان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد وائٹ ہاس نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں طیب اردگان پر زور دے کر کہا گیا کہ وہ فوجی آپریشن کو محدود کرلے لیکن ترک حکام نے واضح جواب دیا کہ امریکا کی جانب سے کی جانے والی بات حقیقت کے منافی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.