کراچی میں مسافروں اور ٹرانسپورٹ مافیا کے درمیان بڑے تصادم کا خدشہ، مافیا نے کرایہ ڈبل کر دیا
کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج ، وزارتِ ٹرانسپورٹ کی مبینہ ملی بھگت سے کرائے میں 10سے 15روپے اضافہ، شہریوں پر عذاب نازل
اتوار 28 جنوری 2018 21:34
(جاری ہے)
گزشتہ چار ماہ سے ٹرانسپورٹ مافیا کی غنڈہ گردی ، خود ساختہ من مانا ڈبل کرایہ وصول کر نے کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا۔
حکومتِ سندھ ، کراچی کی انتظامیہ ، متعلقہ وزارت ، اور دیگر حلقے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ لہذٰا سندھ کے عوام اب صرف گورنر سندھ سے ہی مطالبہ کریں گے یا خود احتساب کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔اور ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔ حق کی آواز اُٹھانے پر کسی بھی امن و امان کی صورتِ حال خراب ہونے کی ذمہ دار بھی حکومتِ سندھ ہو گی۔ کراچی کے سماجی و عوامی حلقوں نے کراچی کی نمائندگی کے دعویداروں پر بھی کڑی تنقید کی ہے کہ کراچی کے عوام کے لیے اُن کی پُر اسرار خاموشیاں بھی کراچی کے عوام کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ واضع رہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیا نے گزشتہ چار ماہ سے کوچ کا سرکاری کرایہ 18روپے سے بڑھا کر 30اور 40روپے کر دیا ہے۔ جبکہ منی بسوں میں 17روپے سرکاری کرایہ سے بڑھا کر 30روپے کر دیا ہے۔ جبکہ حکومت اور تمام متعلقہ حکومتی ادارے شاید اس لیے سو رہے ہیں کہ وہ کسی فساد کا انتظار کر رہے ہیں۔ دریں اثناء مختلف روٹس پر چلنے والی کوچز نے 18 روپے سرکاری مقرر کردہ کرایہ ازخود بڑھا کر ہاف روٹ تک 20 سے 22 روپے اور مکمل روٹ تک 40 روپے کر دیا ہے جن کوچز نے یہ کرایہ دگنا کر دیا ہے ان میں الیاس کوچ ، عبد اللہ کوچ، مروت کوچ، مسلم کوچ، اسٹار لائن کوچ، ماشاء اللہ کوچ، نیو آفریدی کوچ، سمیت دیگر کوچز اور مختلف روٹس کی منی بسیں بھی شامل ہیں جن میں روٹ منی بس D-11 ، D-1 ، W-18 ، F-18 ،D-7 ،W-11 ، اور دیگر منی بسیں شامل ہیں ۔ منی بسوں اور کوچز کے کنڈیکٹر حضرات ایسے مسافروں کو اپنی گاڑیوں میں سوار نہیں ہونے دیتے جو ایک سرے سے دوسرے سرے تک سفر کرنا چاہتے ہیں اگر ڈبل کرایہ یعنی 40 روپے ادا کرنے کی حامی بھر لے تو اس مسافر کوگاڑی میں سوار ہونے دیتے ہیں، دیگر صورت میں گاڑی روک کر ایسے مسافر اتار دئے جاتے ہیں یہی نہیں ٹرانسپورٹ مافیا نے مکمل روٹ تک مسافروں کہ لو جانے کے بجائے اب صرف نصف روٹ کے مسافروں کو اپنی گاڑیوں میں بٹھانے کا سلسلہ کیا ہوا ہے جبکہ مسلسل اضافی کرائے کا یہ سلسلہ جاری ہے جس کے سبب شہر میں ٹرانسپورٹ مافیا اور عوام کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے جو کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ بھی ہو سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.