تمام وسائل اورساحل مقامی آبادی کی ملکیت ہے ،ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
اتوار 28 جنوری 2018 22:11
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے مختلف مقامات پر رک کر شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ نے گوادر ٹائون میں صفائی کی ابتر صورتحال اوراس حوالے سے عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر اور میونسپل کمیٹی کو ایک ہفتہ کے اندر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نیا گوادر تو تعمیر کر رہے ہیں لیکن گوادر ٹائون ابتر صورتحال پیش کر رہا ہے اور مقامی آبادی صحت و صفائی ، آبنوشی اور نکاسی آب کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی عوام کی خوشحالی سے آتی ہے جب تک عوام کو بنیادی سہولتیں نہیں ملتیں ترقی کے اہداف کا حصول ایک خواب ہی رہے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کی وجہ سے گوادر آنے والااعلیٰ شخصیات ، غیر ملکی مندوبین اور سرمایہ کار شہر کی حالت دیکھ کر کیا تاثر لیکر جائیں گے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دوروزہ دورہ پر اتوار کے روز گوادر پہنچے جہاں وہ پیر کے روز منعقد ہونے والے گوادر ایکسپو2018کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے جسکے مہمان خصوصی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہونگے۔ ائرپورٹ پر رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، صوبائی مشیر کہدہ بابر، آئی جی پولیس، کمشنر مکران ڈویژن، علاقے کے عمائدین، پارٹی کارکنوں ور دیگر حکام نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، میر عاصم کرد گیلو اور سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.