مہنگائی کا ایک اور طوفان برپا،حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 29 جنوری 2018 23:33

مہنگائی کا ایک اور طوفان برپا،حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29جنوری 2018ء ):مہنگائی کا ایک اور طوفان برپا،حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی اور اس مرتبہ اس مقصد کے لیے ادویات کو چنا گیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رجسٹرڈ ادویات کی قیمتو ں میں سالانہ اضافے کے باضابطہ احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ادویات کی قیمتو ں میں 2.08 فیصد اور نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد جبکہ 5 روپے سے کم مالیت کی دوا کی قیمت میں 4.16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرڈرگ پرائس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق کنزیومر انڈکس پرائس کی سالانہ شرح کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ادویات کی قیمت میں اضافے کا اطلاق عدالت میں قیمتوں میں اضافہ کے لیے دائر مقدمات پر نہیں ہوگا۔