فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی غیر قانونی رجسٹریشن کا انکشاف

ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا ریکارڈ طلب

منگل 30 جنوری 2018 14:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی غیر قانونی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے تحقیقات شروع کر دیں ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ایف آئی اے حکام کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں 86ہزار کے قریب ادویات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹرڈ کرائی گئیں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک بھی دوا کو قانون کے مطابق رجسٹرڈ نہیں کیا، قانون کے مطابق رجسٹریشن نہ ہونے سے ادویات دگنی قیمت پر فروخت ہوتی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ملی بھگت سے چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا گیا ۔اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :