روس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کو نشانہ بنائے گا ، سی آئی اے

منگل 30 جنوری 2018 15:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) امریکہ کے خفیہ ادارے آئی سی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے روس کے بارے میں امکان کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کو ہدف بنائے گا۔ تاہم مائک پومپیو نے سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحال امریکہ اور یورپ کے معاملات میں مداخلت کی روسی کوششوں میں قابل ذکر کمی کا کوئی عندیہ نہیں ملا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ اب بھی روس کو بالخصوص حریف ہی تصور کرتے ہیں تاہم امریکہ کے نومبر میں منعقد ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر خدشات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں ۔ مجھے ہر طرح سے توقع ہے کہ روس اپنی کوشش جاری رکھے گا اور ایسا کرے گا لیکن مجھے یقین ہے کہ امریکہ میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ یہاں شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوں اور اس قابل ذکر حد تک استعداد کم کر سکیں کہ اس کا ہمارے انتخابات پر اثر زیادہ نہ ہو تاہم امریکہ روس کی مداخلت کو روکنے میں مصروف ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :