اوپن یونیورسٹی کے بہار سمسٹر کا تعلیمی سیشن کل سے شروع

میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارم ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں

بدھ 31 جنوری 2018 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2018ء کا تعلیمی سیشن کل جمعرات یکم فروری2018ئ سے شروع ہوگیا ہے۔ میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ تمام پروگرامزکے داخلہ فارم اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جاری )پہلے سے داخل طلبہ(کو اگلے سمسٹر میں داخلہ کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک بھجوادئیے گئے ہیں۔جاری طلبہ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی نیٹ میں آنے والے خواہشمند افراد کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ملک کے 44۔

(جاری ہے)

شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں "انفارمیشن ڈسکس/کائونٹرز"قائم کردئیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی نے گذشتہ کم و بیش تین سال کے دوران ایم ایس ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر 26۔نئے تعلیمی پروگرامز بھی متعارف کئے ہیں جو آج سے شروع ہونے والے تعلیمی سیشن میں پیش کئے جارہے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کے مطابق میٹرک سے پی ایچ ڈی تک پروگرامز کے ساتھ مختصر دورانیہ کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اور زرعی کورسسز بھی آج سے شروع ہونے والے داخلوں میں شامل ہیں۔

نئے سمسٹر میں ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ورکنگ جرنلسٹس کے لئے ایم فل )پروفیشنل ٹریک(کے داخلے بھی پیش کئے گئے ہیں۔ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز میں ایک سالہ ایم ایڈ ،ْ چار اور اڑھائی سالہ بی ایڈ پروگرامز کے داخلے شامل ہیں۔ داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ،ْٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421 سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431،ْ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432،ْبیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435،ْ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔