ڈیوس کپ ٹینس ٹائی ،ْ پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں 2فروری کو میں مد مقابل ہونگی
میچز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش ہے، پاکستان سے سخت مقابلہ متوقع ہے ، کورین نا ن پلینگ کپتان کورین ٹیم پاکستان سے زیادہ بہتر ہے ،کامیابی کا 20سالہ ریکارڈ برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، ان فٹ نہیں ،ْ اعصام الحق کی پریس کانفرنس
بدھ 31 جنوری 2018 15:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کیخلاف گراس کورٹ میں فوکس سنگلز میں ہوگاکیونکہ کورین ٹیم نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہیں اور پاکستانی ٹیم میں عمر دراز پلیئرز شامل ہیں ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسلئہ نہیں ، کورین ٹیم کیلئے سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کئے گئے ، ڈیوس کپ میچز کی سیکیؤرٹی انتظامات سے مطمئن ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹینس اسٹار اعصام الحق اور پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کے نان پلینگ کپتان حمید الحق کا کہنا تھا کہ کورین ٹیم پاکستان سے زیادہ بہتر ہے ، کورین ٹیم میں شامل تمام پلیئرز ورلڈ رینکنگ میں شامل ہے لیکن اس کے باوجود ہوم گراونڈ میں ٹائی ہونے کا بھر پور فائد ہ اٹھانے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی ایف کے قوانین میں تبدیلی پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے اور تھری سیٹ میں ٹائی کے فیصلہ پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورین ٹیم کیخلاف گراس کورٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ، کورین ٹیم کیخلاف جارحانہ کھیل کھیلے گے جبکہ میچز میں اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کرتے ہوئے ڈیوس کپ میں میزبان ملک کی کامیابی کا 20سالہ ریکارڈ برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہاکہ اگر وہ انفٹ ہوتے تو ڈیوس کپ ٹیم میں شامل نہ ہوتے ، وہ ان فٹ نہیں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نمبر ون جونیئر پلیئر کو ڈیوس کپ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا۔ نا ن پلینگ کپتان حمید الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام توجہ میچ پر مرکوز کی ہوئی ہے ، پاکستان کے نمبر ون جونیئر پلیئر کو ڈیوس کپ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ انہوں نے نہیں بلکہ فیڈریشن نے کرنا ہے جبکہ جونیئر لیول پر نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.