سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس
ملک بھر کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سالانہ 213 ارب روپے کے ٹیکنیکل اور بجلی چوری کے نقصانات کا سامنا ہے، پیپکو کی کمیٹی کو بریفنگ ایک ماہ میں ملک بھر سے 66کے وی کے گرڈ سٹیشن ختم کرنے بارے فریم ورک تشکیل دیکر رپورٹ پیش کی جائے، موسم سرما وگرما میں ملک بھر کے گھریلو صارفین کی بجلی چوری کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں، پی اے سی کی ہدایت
بدھ 31 جنوری 2018 20:48
(جاری ہے)
اجلاس میں جنرل منیجر پیپکو نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی طورپر 2 کروڑ 19لاکھ سے زائد صارفین جن میں 86 فیصد گھریلو اور 14 فیصد صنعتی و کمرشل صارفین ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گھریلو صارفین 52 فیصد ، کمرشل 7.54 فیصد، صنعتی صارفین 28 فیصد اور ٹیوب ویل 10 فیصد بجلی اسعتمال کرتے ہیں۔ انہوںنے پی اے سی کو ملک بھر میں تقسیم کار کمپنیوں کے کمرشل ، گھریلو اور صنعتی صارفین کی تعداد ، بجلی کے استعمال اور نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ لیسکو کے نقصانات کی مجموعی شرح 13.8 فیصد ہے جس میں 1.1 فیصد ٹرانسمیشن اور 12.3 فیصد ٹرانسمیشن اور ٹیکنیکل نقصانات کی شرح 11.76 اور چوری کی شرح 2 فیصد ہے۔ نیپرا نے صرف ٹیکنیکل نقصانات 11.76 فیصد کی اجازت دی ہے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ محکمہ کی نااہلی کی قیمت صارفین ادا کررہے ہیں۔ پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پی اے سی نے عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ سال میں 500 ارب کے نقصانات دکھاتے ہیں، یہ رقم عوام ادا کرتے ہیں جبکہ یہ نقصانات واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ پی اے سی کے استفسار پر بتایا گیا کہ حیسکو میں 18.46، سیپکو میں 19.5 فیصد ٹیکنیکل نقصانات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ لیسکو میں سالانہ 36 ارب روپے ، گیپکو میں 12 ارب روپے، فیسکو میں 15 ارب روپے ، آئیسکو میں 12 ارب روپے، میپکو میں 30 ارب روپے، پیسکو میں 41 ارب روپے، حیسکو میں 19 ارب روپے، سیپکو میں 19 ارب روپے اور کیسکو میں 15 ارب روپے کے ٹیکنیکل نقصانات اور بجلی چوری شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ 10 سالوں کے اقدامات کی وجہ سے بجلی کے نقصانات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ مسجد کے بجلی کے بل میں ٹی وی فیس لگ رہی ہے ۔ ملک بھر کی 10 تقسیم کار کمپنیوں میں مجموعی طورپر سالانہ 213 ارب روپے کے بجلی کے نقصانات ہیں جس میں ٹیکنیکل نقصانات اور بجلی کی چوری بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نقصانات گرڈ سٹیشن، پرانی لائنوں اور بجلی کی چوری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس صورتحال کو بہتر ہونا چاہئے۔ پی اے سی نے ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے گھریلو صارفین کی طرف سے بجلی چوری کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 66 کے وی کے فرسودہ گرڈ اسٹیشنوں کو ایک سال میں ختم کیاجائے۔ پورے ملک میں 220 کے وی اور 500 کے وی کے گرد اسٹیشن ہونے چاہئیں۔ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے ایم ڈی پیپکو مصدق احمد خان نے بتایا کہ لوگوں میں اس حوالے سے ابھی شعور نہیں ہے۔ بعض مشکلات کی وجہ سے یہ سکیم مقبول نہیں ہو سکی۔ اب حکومت نے سارے فریم ورک پر نظر ثانی کر دی ہے۔ چین کے پینل کا معیار ٹھیک نہیں تھا۔ اب فیصلہ ہوا ہے کہ پورے ملک میں نیٹ میٹر متبادل توانائی بورڈ کے پری کوالیفائیڈ وینڈر ہی لگا سکیں گے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے اندر نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے اس ڈی اوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اگر وینڈر کسی صارف کو غیر معیاری نیٹ ورک لگا کے دے گا تو اس کی بینک گارنٹی ضبط ہو جائے گی اور وہ بلیک لسٹ ہو جائے گا۔نئے فریم ورک کے تحت اس کام کے لئے 30دن کا وقت مقرر کیاگیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے لئے ملک بھر سے جمع ہونے والی درخواستوں کی آن لائن ٹریکنگ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے سمارٹ میٹرنگ کے لئے ایک ارب کا قرضہ منظور ہوا تھا اور یہ میٹر 10سال میں لگنے تھے۔ یہ میٹر صرف ایک تہائی ملازمین کے لئے لگے تھے۔ یہ منصوبہ ختم کردیا گیا۔ اب حکومت اے ایم آئی سٹیم لگانے کے لئے نجی شعبے کے ذریعے منصوبہ بندی کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.