بلوچستان بھر کے مزدوروں کے لئے یونین ہمہ وقت اپنی تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہے،صوبائی صدر ایریگیشن ایمپلائیز یونین بلوچستان علی بخش جمالی کا جلسہ سے خطاب
جمعرات 1 فروری 2018 23:11
(جاری ہے)
ایریگیشن انتظامیہ کی کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری سید شیر شاہ کی قیادت میں احتجاجی کیمپ پر پہنچ کر مزدوروں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروائی وفد میں ڈپٹی سیکرٹری ندیم شرجیل،ڈائریکٹر جوڈیشل سید ارشد شاہ اور تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے۔
ایڈیشنل سیکرٹری سید شیر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو 20فیصد کوٹے کے تحت پروموشن دیا جائے گا،لواحقین کی بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ کے عین مطابق ہوگا،تمام ملازمین کے پروموشن خالی شدہ پوسٹوں پر کئے جائیں گے،ڈرلنگ ڈائریکٹوریٹ کے فعالیت کے لئے سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے۔صوبائی صدر علی بخش جمالی نے ملازمین کو سروس رولز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا کریڈٹ موجودہ کابینہ کو جاتا ہے اور نام نہاد لیڈروں کے منہ پر تمانچہ ہے اور ان کو یہ پیغام دیا کہ وہ خوشامند کرکے افسران کے آلہ کار نہ بنیں اب مزدوروں نے ان کے ڈھکے چہروں کو پہچان لیا ہے۔صوبائی صدر نے کہا کہ حکام کی یقین دہانی پر احتجاج کو عارضی طور پر معطل کیا ہے ،جلسے میں جنرل سیکرٹری ایریگیشن ایمپلائیز یونین نعمت اللہ کاکڑ نے دوسالہ کارکردگی رپورٹ پیش کیا ،مزدوروں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور نعرے بازی کی۔ جلسے سے زونل صدور حافظ عبدالقدوس ،عزیز اللہ،نصیر شاہ،احمد جان،ٹکری حبیب اللہ،عبدالطیف ،محمد ذکریا،سید ولایت شاہ،محمد پناہ،خلیل احمد،عطا محمد،قیصر خان،ریحان قمبرانی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جمہوری انداز میں جنرل کونسل کا اجلاس بلایا گیا اور کارکردگی رپورٹ پیش کیا اس ماضی میں مثال نہیں ملتی،آج علی بخش جمالی کی قیادت میں مزدور متحد و منظم ہیںاور مزدور اپنے قائدین پر جان نچاور کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔جلسے کے مہمان خاص ماما عبدالسلام بلوچ اور صدر جلسہ محمد حسن بلوچ،بی ڈی اے لیبر یونین کے صدر مقصود الرحمان ،ایگریکلچر ورکرز یونین کے صدر خدائے رحیم ،میٹرو پولیٹن اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری ندیم کھوکھر،آغا ذوالفقار شاہ،کنفیڈریشن کے نائب صدر سید کریم شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور موجودہ کابینہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.