ٹنل میں سبزیوں کی کاشت وقت کی اہم ضروت ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 2 فروری 2018 17:33

سلانوالی۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ سبز یاں انسانی خورا ک کا ا ہم ترین حصہ ہیں ، صحت مند معاشرے میں ا نسانی خورا ک کیلئے سبز یو ں کا استعما ل ز یا د ہ سے زیادہ ہونا چاہئے کیونکہ سبز یو ں میں قدرت نے ا یسے ضروری اجزا ء رکھے ہیں جن کی جسم کو اشدضرورت ہو تی ہے، سبز یو ں میں پر و ٹین ل،لحمیا ت، نشاستہ ،آئر ن ،وٹا من او رد یگر اجزا ء پا ئے جاتے ہیں، سبز یو ں کے ز یا د ہ استعما ل کو فروغ د ینے کیلئے ا ن کی بر و قت اور وافر مقدار میں فراہمی ضرور ی ہے جس کیلئے جد ید زرعی طریقہ کا شت کا ر ی ٹنل میں سبز یو ں کی کا شت وقت کی ضروت بن چکا ہے، ٹنل میں سبز یو ں کی کا شت کیلئے ا یسا ما حو ل فراہم کیا جا تا ہے جو بیر و نی عوامل اور آندھی طوفا ن تیز با ر ش کیڑے مکوڑوں اور بیما ر یو ں سے کا فی حدتک محفوظ لیکن سبز یو ں کی بڑھوتر ی کیلئے مناسب ہو تا ہے، علاقے کی مناسبت سے ٹنل میں ہر قسم کی سبز یا ں شملہ مر چ، ٹما ٹر، سبز مر چ، بینگن، کھیرا، کد و ں، کریلا ،خر بو ز ہ اور تر بو ز و غیرہ کا شت کی جا سکتی ہے ، کا شتکا ر ٹنل لگا نے کیلئے ا یسی ز مین کا انتخا ب کریں جو کلر سے پا ک ہو اور ہمو ار ہو ،پانی کا نکا س بہت ا چھا ہو او رپانی بہت دیر تک کھڑا نہ رہتاہو ۔