حج اسلام کا اہم رکن ہے اس لئے اسے بہت اہمیت دیتے ہیں
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی چیئرمین موسسہ جنوبی ایشیاء رافع بدر سے گفتگو
جمعہ 2 فروری 2018 21:36
(جاری ہے)
پچھلے سالوں کے کامیاب حج دونوں طرف کی ٹیموں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت کی کوشش رہی ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ کے فرق کے بغیر حجاج کی خدمت کرے۔ پاکستانی عوام میں حج کا بہت جذبہ ہے لیکن ہمارا کوٹہ آبادی کے لحاظ سے نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں 4 حج آپریشن کامیابی سے ہوئے جبکہ اس سال پونے چار لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں۔ کسی حکومت کی پالیسی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس پر مکمل عمل درآمد نہ ہو۔ پاکستانی حجاج کیلئے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی تجاویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کے اطمینا ن کے لئے مشاعر کے دنوں میں کھانے کیلئے پاکستانی کیٹرنگ کمپنی کو اجازت دی جائے۔ پاکستانی حجاج کو ایک ہی کلسٹر میں منیٰ کے مکاتب دینے اور ٹرین ٹکٹ ملنے سے کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ کوشش کی جائے کہ پاکستانی حجاج کو 100 فیصد ٹرین کا ٹکٹ دیا جائے۔ منیٰ میں جگہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید بہتر انتظام کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منیٰ کے تمام مکاتب میں پاکستانی معاونین کو جانے اور کام کرنے کی خصوصی اجازت ہونی چاہئے۔ ہماری دٴْعا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح حج آپریشن 2018 بھی کامیاب ہو۔ چیئرمین مؤسسہ جنوب ایشیاء رافع بدرنے کہا کہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کو مانیٹر کرنے کیلئے حج مشن میں ایک آفس ہونا چاہئے۔ ای حج کیلئے سعودی محکمے مکمل تیار ہیں۔ دفتر امورِ حجاج پاکستان کیٹرنگ اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مقابلے کی فضائ میں حجاج کی بہتر خدمت ہو سکے۔ چیئرمین مؤسسہ نے سردار یوسف سے کہا کہ آپ کے دور میں حجاج کی بہترین خدمت پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کا حج مشن حجاج کی خدمت پوری لگن کے ساتھ کر رہا ہے۔ پچھلے سال کچھ مشکلات آئی تھیں مگر پھر بھی سب نے مل کر کام کیا تھا۔ گذشتہ سال آپ کی کوششوں سے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی بھی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستانی حجاج کو منیٰ مکاتب 4 سال کیلئے الاٹ کریں تاکہ معاونین کی مشکلات کم ہوں۔ پاکستانی وفد میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی، ڈائریکٹر حج سید امتیاز شاہ، ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل احمد ، ڈائریکٹر میڈیا عمران صدیقی کے علاوہ حج گروپ آرگنائزرز کے نمائندے شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو شدید بیماریاں پھیلنے اور امداد کی کمی کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ
-
امریکی وزیردفاع کا اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
-
نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک
-
امریکا میں چرس پینے والوں کی تعداد الکوحل استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہوگئی
-
عازمین 60 ہزارریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج
-
کیا آپ بے قصورہیں، گاڑی رکنے پرشہری کا ٹرمپ سے سوال
-
بنگلادیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں بہیمانہ قتل، تفصیلات سامنے آگئیں
-
صہیونی فوجی نے غزہ میں قرآن کا نسخہ شہید کرڈالا، ویڈیو وائرل
-
امریکا پرحملے کرنے کیلئے نئی فوج بن رہی ہے، ٹرمپ کا شوشہ
-
کینیڈاکے دروازے بھارتی طلبہ پر بند، سیکڑوں کو ڈی پورٹیشن کا سامنا
-
اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا، مودی
-
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.