ُُٰپیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ غربت کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کے معاشی قتل کا باعث بنے گا فی الفور واپس لیا جائے ، مولانا اختر محمدی

جمعہ 2 فروری 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا اختر محمدی نے مرکز اہلحدیث میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کا جینا مشکل بنا دے گا ۔ حکمران جو کہ عوامی تائید ہونے کے دعوے دار ہیں ان کو چاہئے کہ وہ عوام الناس بالخصوص غریب لوگوں کو معاشی ریلیف فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری اور ضروریات زندگی کی اشیاء میں ملاوٹ نے عوام کی صحت کو داغ دار کر دیا ہے ۔ ان حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے در پے اضافہ عوام الناس کو خود کشیوں پر مجبور کر دے گا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے بلکہ اسے چاہئے کہ وہ غربت کی چکی میں پسی ہو ئی غریب قوم کے لئے عوام دوست پالیسیاں بنائے ۔ اجلاس سے مولانا معاویہ سلیم، مولانا بلال احمد سلفی، مولانا مظفر محمدی، حافظ محمد حنیف سلفی، قار ی عبدالرزاق، مولانا ابو بکر سلفی، وسیم الرحمن، زاہد سلفی اور دیگر علمائے اکرام نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :