وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 18 واں اجلاس ،خطہ میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کابل میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملہ کی مذمت
جمعہ 2 فروری 2018 23:30
(جاری ہے)
کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام افغانستان کے عوام کے غم و غصہ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کیونکہ وہ خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
کمیٹی نے مزید کہا کہ افغان حکومت کا ردعمل بعض غیر ملکی عناصر کی جانب سے پھیلائی گئی غلط فہمی پر مبنی تھا۔ کمیٹی نے تمام مسائل کے باوجود افغانستان کے ساتھ مثبت بات چیت کے عزم کا اعادہ کیا جس میں یکجہتی کیلئے افغانستان۔پاکستان ایکشن پلان کی پاکستان کی تجویز پر غور کیلئے پاکستانی وفد کا 3 فروری کا دورہ بھی شامل ہے۔ کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ بارڈر کنٹرول سے متعلق پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ افغان حکومت کو پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پر باڑ لگانے میں تعاون کرنا چاہئے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے لائحہ عمل کے تحت بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے سے متعلق حکومت پاکستان اور صوبوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے اب تک حاصل کئے گئے اہداف پر اطمینان ظاہر کیا جبکہ متعلقہ وزارتوں کو باقی رہ جانے والے چند اقدامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ عالمی معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں ایف اے ٹی ایف کو بھی آگاہ کیا جائے۔ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ ایف اے ٹی ایف چند ممالک کی جانب سے سیاست کی شکار نہیں ہو گی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے مؤقف کے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.