شہبازشریف جھوٹ کے چمپئن، عام اور غریب آدمی کی بھلائی کیلئے اپنا ایک کام ہی بتا دیں‘ چودھری پرویزالٰہی
حکومت کہاں ہے، لوگ ہسپتالوں میں اور غیر قانونی طور پر باہر جاتے ہوئے مر رہے ہیں، کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں حکمرانوں نے پورے پنجاب کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، گجرات سے ان کی ذاتی دشمنی ہے، اپنے علاقائی نمائندوں کو بھی نہیں پوچھتے‘میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 3 فروری 2018 22:32
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن کے بارے میں سوال پر کہا کہ ابھی تو حلقہ بندیاں ہو رہی ہیں جب صاف صورتحال سامنے آئے گی تو لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے پورے پنجاب کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، گجرات سے تو ان کی ذاتی دشمنی ہے، یہ تو اپنے علاقائی نمائندوں کو بھی نہیں پوچھتے، ہمارے دور میں گجرات کو بہترین یونیورسٹی ملی، ریسکیو 1122 جیسا عوام دوست ادارہ ملا، شہبازشریف تو جھوٹ کے چمپئن ہیں اور جھوٹ بول بول کر تھکتے بھی نہیں، یہ اپنا کوئی ایک کام بتا دیں جو عام آدمی غریب آدمی کی بھلائی کیلئے کیا ہو، جو گجرات کے نمائندے ہیں ان کی زبانیں ہی نہیں ہیں اگر یہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال چل گیا ہوتا، جب میں میڈیا میں سچ اٹھاتا ہوں یا جب چیف جسٹس نوٹس لیتے ہیں تو یہ دو دن کیلئے ہسپتال چالو کرتے ہیں اور پھر سارا سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جس شخص کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کے مجھے کیوں نکالا اس نے عوام کے دکھ درد کو کیا سمجھنا ہے، اب تو فیصلہ اردو میں بھی آ گیا ہے ان کو وہی پڑھ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ دونوں ادارے انصاف اور پاکستان کی حفاظت کیلئے بہت اہم ہیں لیکن نواز شریف نے ان دونوں اداروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے، نواز شریف نے پہلے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، بہاولپور میں بھی ایک جج پر حملہ کروایا۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.