تمباکو نوشی سے پرہیز کرکے 15 اقسام کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد

پیر 5 فروری 2018 17:34

لاہور۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) چیئرمین انکالوجی سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے سے 15 اقسام کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، کینسر کا بہترین طریقہ علاج سرجری کے ذریعے ممکن ہے جس کے باعث مرض کی شدت میں 60فیصد کمی لائی جاسکتی ہے،کینسر کے عالمی دن کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا بروقت علاج کرلیا جائے تو لیور کینسر کا خاتمہ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

کینسر کے جدید علاج ہائی ٹیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے باعث مرض کی شدت اور دورانیہ کو دنوں میں کم کیا جاسکتا ہے اور اب پاکستان میں بھی اس طریقہ علاج کے حوالے سے ریسرچ جاری ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد چیمہ نے کہاکہ پاکستان میں لیور کینسر،منہ کا کینسر ،خواتین میں چھاتی کا کینسراور بڑی آنت کے کینسر کی بڑی وجوہات میں سے ایک وراثتی جینز بھی ہیں مگر ان سے پیدا ہونے والئے کینسر کی شرح کم ہے، انھوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ کینسر کے علاج کے لئے ایسے ہسپتال کی تعمیر کی جائے جہاں کینسر کے مریضوں کو ایک ہی چھت کے علاج کی تمام سہولیات مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :