اوپن یونیورسٹی نے "ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ" پروگرام متعارف کردیا

منگل 6 فروری 2018 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی شعبے میں لیڈرشپ اور مینجمنٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اِن "ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ (ELM) " متعارف کردیا ہے ۔ ای ایل ایم ایک سالہ تعلیمی پروگرام ہے۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نئے تعلیمی پروگرام کی منظوری دے دی ہے اور سمسٹر بہار 2018ء میں اس نئے تعلیمی پروگرام کے داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ ایجوکیشنل پلاننگ پالیسی سٹڈیز اینڈ لیڈرشپ کے مطابق بی اے /بی ایس سی )سیکنڈ ڈویژن(کی اہلیت رکھنے والے امیدوار ای ایل ایم میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔یہ نیا تعلیمی پروگرام سماجی و اقتصادی مسائل سے متعلق مارکیٹ کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے۔گذشتہ تین سال کے دوران یونیورسٹی نے 27نئے تعلیمی پروگرامز متعارف کئے ہیں۔داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔