اسماء قتل کیس 25 روز میں حل ‘ قاتل ان کا قریبی رشتہ دار ہے، آئی جی صلاح الدین محسود
بدھ 7 فروری 2018 20:57
(جاری ہے)
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 4 سالہ اسماء کا قاتل ان کا قریبی رشتہ دار ہے‘اسماء کے والدین نے پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس طرح کے کیسز میں پولیس کو معاشرے کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے ‘بچی پر جنسی تشدد کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بچی کی طرف سے مزاحمت اور مدد کیلئے چیخ وپکار پر ملزمان نے بچی کو گلا دبا کرقتل کردیا،پولیس کو بچی کی گردن پر لگے خون اور ڈی این اے کی مدد سے ملزم تک پہنچے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کررہی ہے۔ صوبے میں امن امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے جبکہ اقدام قتل ‘ اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں نمایاںکمی آئی ہے جوکہ خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شہیدوں کی فورس ہے ہمارے ہر رینک کے جوان نے قربانی دی ہے مقتولہ اسماء کے خاندان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے شروع سے ہم پر اعتماد کیادیہی علاقے میں رات کے اندھیرے میں اسماء کو قتل کیا گیا۔اسماء کے خاندان کو کسی پر شک بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس رات اسی گائوں میں شادی کی تقریب تھی جس میں بہت سارے مہمان شرکت کیلئے آئے تھے ‘گنے کے پتے پر گرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوابچی کے جسم پر میں ڈی این اے منفی تھا‘ پولیس افسران نے 16 کنال کے کرائم سین سے بہت ہی کم چیزی اکٹھے کی ‘ پولیس نے مذکورہ واقع کی انٹلیجنس انٹرویز اور سائنسی طریقوں سے مدد لی ۔ انہوں نے کہاکہ کوہاٹ کے عاصمہ رانی کے خاندان نے بھی ہم پر اعتماد کیا ہے کوہاٹ قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیںملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ موٹر سائیکل اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ صلاح الدین محسود نے کہا کہ پوری دنیا میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس کی تفصیل بتائی جاتی ہے، حساس مقدمات میں پولیس تیز کام کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اسماء کے کیس میں بھی گوجر گڑھی کے عمائدین پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تاکہ شفاف تحقیقات کی جاسکے۔ صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پولیس ہے جو دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.