بحرین میں تیل پائپ لائن کو بم سے اڑانے میں ملوث چارافرادگرفتار

گرفتاردو افراد نے پاسداران انقلاب کے کیمپ میں دوسرے بھگوڑے دہشت گردوں کے ساتھ تربیت حاصل کی

جمعرات 8 فروری 2018 14:09

ْمنامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) بحرین نے گذشتہ سال تیل کی ایک پائپ لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کے واقعے میں ملوّث چار انتہا پسندوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار کیے گئے دو افراد نے ایران میں پاسداران انقلاب کے کیمپ میں دوسرے بھگوڑے دہشت گردوں کے ساتھ عسکری تربیت حاصل کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران میں ان چاروں انتہا پسندوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کالعدم دہشت گرد گروپ 14 فروری اتحاد سے تعلق بتایا جاتا ہے۔انھیں 10 نومبر 2017ء کو ایک گاؤں برّی کے نزدیک تیل کی پائپ لائن کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ان کے نام اور عمریں فاضل محمد جعفر علی عمر 23 سال ، انور عبدالعزیز موسیٰ جعفرالمشیمع عمر 24 سال ، محمد عبداللہ عیسیٰ عبداللہ محروس عمر 27 سال اور عادل احمد علی احمد صالح عمر 23 سال ہیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار کیے گئے دو افراد نے ایران میں پاسداران انقلاب کے کیمپ میں دوسرے بھگوڑے دہشت گردوں کے ساتھ عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :