پاکستان میں ہر سال 85 ہزار سے زائد افراد کینسر کا شکار ہورہے ہیں، ماہرین طب

جمعرات 8 فروری 2018 14:16

فیصل آباد۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں ہر سال 8 سے 10 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے، ملک میں اس موذی مرض کی وجہ سے ہر سال 85 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں جنہیں بروقت تشخیص اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر موت کے منہ میں جانے سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

پینم کینسر ہسپتال فیصل آباد کے ماہرین طب نے بتایاکہ پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد ہر سال 8 سے 10 فیصد بڑھ رہی ہے نیز ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ایسے مریض جن کا علاج نہیں ہو پاتا وہ بھی زیادہ ترکینسر کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ پاکستان میں اس موذی مرض کی وجہ سے ہر سال 85 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہورہے ہیں جن میں نصف تعداد یعنی 40 ہزار ایسی خواتین کی ہے جو چھاتی کے کینسر کی وجہ سے لقمہ اجل بنتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت بھی کینسر کے مریضوں کی تعداد تقریباً 15 لاکھ سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینسر کی بر وقت تشخیص اور باقاعدہ علاج سے مریض کی مکمل صحت یابی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :