ملک بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا

ہفتہ 11 مئی 2024 12:24

ملک  بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ملک بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں(مائگریٹری برڈز) کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں اوراداروں کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ہزاروں سال سے پرندوں کی یہ ہجرت قدرت کی اعلیٰ حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔پرندوں پر کام کرنے والے عالمی ادارے کے مطابق دنیا میں مہاجر پرندوں کی 40 فیصد سے زائد اقسام کی کمی ہو چکی ہے۔گزشتہ 30 سال کے دوران مہاجر پرندوں کی آبادی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے2006 سے ہر سال13 مئی کو مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :