بلاول زرداری ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘کے موضوع پر سیمینار میں مہمان خصوصی ہونگے

ہفتہ 11 مئی 2024 13:45

بلاول زرداری ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘کے موضوع پر سیمینار میں مہمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پیپلز انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘کے موضوع پر سیمینار کل ( اتوار) کے روز الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،سیمینار میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے گورنرز سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما شرکت کریں گے ۔پی ایس ایف بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد پر سٹیج ڈرامہ پیش کرے گی ۔