کاشتکاروں کو تل کی زیادہ سے زیادہ فصل کاشت کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 فروری 2018 14:26

فیصل آباد۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل کی زیادہ سے زیادہ کاشت کر کے بہتر پیداوار کے حصول سے بھاری مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ تائے پنجاب 90 اور پی 40-7 وغیرہ کی کاشت کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تل کے بیجوں میں 50 فیصد سے زائد تیل اور 22 فیصد سے زائد پروٹین ہوتی ہے جبکہ کھل میں 42 فیصد پروٹین ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس کا تیل کھانے کے علاوہ ادویات، کنفیکشنری اور روغنی نان کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تل کی فصل کا اوسط رقبہ 85 ہزار ایکڑ ہے جس سے 200 سے 400 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جارہی ہے لیکن تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر تل کی ترقی دادہ اقسام کاشت کی جائیں تو 700 سے 800 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر زمین کے انتخاب ، تیاری، وقت کاشت ، موزوں اقسام، شرح بیج ، طریقہ کاشت، کھادوں کے استعمال، پودوں کی بروقت گوڈی، آبپاشی اور بیماریوں کے تدارک کو یقینی بنایا جائے تو کاشتکار منافع بخش پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔