جماعت اہل سنت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،ْعلامہ سید مظہر سعید
آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی نے ختم نبوت بل کی حمایت کر کے اپنا دینی فریضہ پورا کیا ہے، صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 8 فروری 2018 17:45
(جاری ہے)
پوری قوم قادیانیوں سے متعلق قرارداد کے محرک پیر سید علی رضا بخاری اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
اہل سنت کے اکابرین نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت کے لئے ہونے والی قانون سازی میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا ہے۔ منکرین ختم نبوت اسلام دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ حکومت قادیانیوں کی اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جانا پوری قوم کیلئے خوشخبری ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے تاریخ رقم کردی آذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں قادیانیوں کے خلاف قانون سازی میں امام نورانی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ آج آذاد کشمیر کی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر امام شاہ احمد نورانی کی روح خوش ہو گی۔ پیر سید علی رضا بخاری کو آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ختم نبوت کے مقدس نام پر سیاست کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اہل حق قادیانی فتنے کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانی ختم نبوت کے منکر اور اسلام و پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ اسلام دشمن طاقتیں قادیانیوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔ قادیانیوں کا عالمی ہیڈکوارٹر اسرائیل میں ہے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں صاحبزادہ اویس نورانی نے مزید کہا ہے کہ حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ختم نبوت کا مضمون ہر سطح کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ تحفظ ختم نبوت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔ منکرین ختم نبوت کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ قادیانیوں کو اہم کلیدی سرکاری عہدوں سے الگ کیا جائے۔ قادیانیت کی فکری مزاحمت کے لئے اہل حق متحد ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.