اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

جمعہ 9 فروری 2018 22:01

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) ڈی سی اسلام آباد نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر فوری کارروائی کرتے ہوے دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سیکورٹی خدشات کے باعث بھی شہر بھر کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ فیصلہ شہریوں کی حفاطت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔