بین الاقوامی کمپنیاں عراقی معیشت کی بحالی و تعمیر نو کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں
گھروں، ہسپتالوں، سکولوں، سڑکوں، کاروباری اداروں اور ٹیلی کمیونیکیشن منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا،تشدد سرگرمیوں میں کمی آئے گی ادارہ عراق میں بینکاری، سیمنٹ سازی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں 1.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا،250 ملین ڈالر کے نئے منصوبے کا اعلان جلد کیا جائے گا آئی ایف سی کے عراق کے لیے کنٹری مینیجر زیاد بدر کاکویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب
پیر 12 فروری 2018 15:07
(جاری ہے)
انھوں نے ایک لبنانی فرم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق کے کرد علاقے اردبیل میں اپنے پرتعیش ہوٹل سے 24 فیصد کے حساب سے منافع کمارہی ہے۔
زیاد بدر نے کہا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن عراق میں بینکاری، سیمنٹ سازی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں اب تک 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے اس کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن کے ہی ایک نئے منصوبے میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عراق کے قومی سرمایہ کاری کمیشن نے ملکی تعمیر نو کے لیے 12 سے 14 فروری تک ہونے والی بین الاقوامی ڈونرز و سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر گزشتہ ہفتے 157 منصوبوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس پر 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس میں موصل ایئرپورٹ کی بحالی و تعمیر نو،تیل سے ہٹ کر معیشت کے استحکام اور تنوع، ٹرانسپورٹ، زراعت،صنعت، توانائی،پیٹروکیمیکل اور آئل ریفائنریز کے منصوبے شامل ہیں۔گھروں، ہسپتالوں، سکولوں، سڑکوں، کاروباری اداروں ٹیلی کمیونیکیشن منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہوں گے جس سے ملک میں عشروں سے جاری پرتشدد سرگرمیوں میں کمی آئے گی۔عراقی حکام کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے 1900 سے زیادہ وفود کی رجسٹریشن کی گئی ہے جن میں غیر ملکی حکومتوں، نجی کمپنیوں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.