گرم چائے کا متواتر استعمال کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے،طبی ماہرین

پیر 12 فروری 2018 15:21

گرم چائے کا متواتر استعمال کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے،طبی ماہرین
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) چین کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرم چائے کے مستقل استعمال سے کھانے کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

طبی جریدے انالس آف انٹرنیشنل میڈیسن میں شائع مقالے کے مطابق چینی ماہرین نے تحقیق کے دوران 30 سے 79 سال کے افراد کے گروپ کی صحت اور کھانے پینے کی عادات کا 10 سال تک جائزہ لیا ، اس دوران تواتر سے چائے پینے والے افراد کی کھانے کی نالی میں کینسر کے خطرہ کے 2 گنا زیادہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔

ماہرین کے مطابق 65 سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم مشروبات جسم کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتے ہیں اور کینسر کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گرم مشروبات ، الکحل اور سگریٹ کا ایک ساتھ استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے ۔