فیصل آباد میں نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کے گرائونڈز اور خواتین کو پارک کی تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعمیراتی منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 12 فروری 2018 17:09

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) فیصل آباد میں نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کے گرائونڈز اور خواتین کو پارک کی تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے کروڑوں روپے مالیت کے تعمیراتی منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری سے نہر رکھ برانچ کے قریب نا و لٹی پل سے پل عبدالله تک 7کروڑ 15 لاکھ روپے کی لاگت سے سپورٹس ایونیو کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں جن کی بدولت علاقہ کے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کے گرائونڈز اور خواتین کو پارک کی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی ۔

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے سپورٹس ایونیو کے منصو بوں پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے موقع کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسررانا حماد اقبال ‘ اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز پی ایم یو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ عمران اشرف اورمحمد اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی پائیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کے یہ منصوبے آئندہ دو ماہ میں ہر صورت مکمل ہونے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس گرائونڈ میں کھیلوں کیلئے درکار تقاضوں کا خیال رکھا جائے اور کھلاڑیوں کیلئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ دیگر تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ پولز اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کیلئے بھی محکمانہ اقدامات میں تیزی لائی جائے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تین کروڑ 75 لاکھ روپے سے فلڈ لائٹ فٹ بال گرائونڈ ‘ 3 کروڑ 75 لاکھ فیملی پارک ‘ دو کروڑ 10 لاکھ سے کبڈی گرائونڈ اور ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے والی بال و ہینڈ بال کے کورٹس تعمیر ہونگے جبکہ کرکٹ کے کھیل کیلئے چھ پچز پہلے ہی تیار کی جا چکی ہیں۔