مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری

منگل 23 اپریل 2024 13:09

مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ مشروم کی بے شماراقسام اس وقت تک دریافت ہوچکی ہیں جن میں 150 اقسام کھانے کے قابل ہیں جن میں سے 50 کے قریب بے حد لذیذ،50 درمیانے درجے کی ذائقہ دار اور50کم لذت کی حامل ہیں جن کی بیرون ملک برآمد کے ذریعے ہزاروں افراد ملک کیلئے کروڑوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں لہٰذا اگرمشروم جسے غذااور دوادونوں طریقوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے کی کاشت کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اس سے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ مشروم میں 30 سے 35 فیصد تک پروٹین، 25 سے 30 فیصد تک وٹامن ڈی اور دیگر وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔ا نہوں نے بتایا کہ مشروم میں کیلشیم، فاسفورس، دیگر نمکیات بھی انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہیں، اس میں نشاستہ اور روغنیات بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی بناپر یہ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں سمیت غریب لوگوں کیلئے مثالی غذا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جو خواتین اپنے آپ کو سمارٹ رکھنا چاہتی ہیں وہ مشروم استعمال کر کے ڈائٹنگ کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشروم دیگر غذائی اعتبار اور اپنے اجزاکے باعث انسان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :