پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، نائب صدر چوہدری احمد جواد، چیئرمین جنوبی پنجاب سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کا صنعت کار اور کاشتکار نہایت نامساعد حالات میں ملکی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 اپریل 2024 18:10

پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2024ء) صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، نائب صدر چوہدری احمد جواد، چیئرمین جنوبی پنجاب سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کا صنعت کار اور کاشتکار نہایت نامساعد حالات میں ملکی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔گندم کی تیار فصل کاٹنے کے وقت امپورٹڈ گندم کے سات جہاز پورٹ پر آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مقامی گندم کے وافر سٹاک حکومت کے گوداموں میں ہونے کے باوجود 30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنا سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)


 کپاس کی امدادی قیمت کا اعلان کر کے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا اور اب گندم کے ساتھ  یہی عمل کیا جا رہا ہے۔حکومت اپنی پالیسیوں کی قیمت کاشتکاروں سے وصول کرنا جاہتی ہے ۔
پاکستانی معیشت کا دارومدار زداعت پر ہے۔ ناموافق زراعت پالیسیوں سے ملکی صنعت و تجارت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم نے ہمیشہ حکومت کی اچھی پالیسیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ موجودہ بحران میں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم کی فی الفور خریداری کی جائے اور کپاس کی امدادی قیمت کا تعین اور اسے یقینی بنانے کی پالیسی واضح کی جائے۔

متعلقہ عنوان :