ناسا کے خلائی جہاز نے کائنات کے زمین سے 6.12 ارب کلومیٹر کے فاصلے پر تصاویر بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

پیر 12 فروری 2018 17:50

ناسا کے خلائی جہاز نے کائنات کے زمین سے 6.12 ارب کلومیٹر کے فاصلے پر تصاویر ..
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) خلائی تحقیقی کے امریکی ادارے ناسا کے خلائی جہاز نیو ہوزائزنز نے کائنات کے زمین سے 6.12 ارب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حصوں کی تصاویر بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس سے قبل ناسا کے ایک اور خلائی جہاز وائجر ون نی14 فروری 1990ء کو زمیں سے 6.06 ارب کلو میٹر کے فاصلے پر تصاویر بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

نیو ہوزائزنز پلوٹو کے پاس سے گذر کر آگے جانے والا پہلا خلائی جہاز ہے۔

(جاری ہے)

اس نے 5 دسمبر 2017ء کو ہمارے نظام سمشی کے آخری کنارے کے قریب موجود ستاروں کے ’’ وشنگ ویل‘‘ نامی گروپ کی تصاویر بنائی ہیں۔2006 ء میں روانہ کیا جانے والایہ خلائی جہاز روزانہ گیارہ لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے زمیں سے دور جا رہا ہے۔اس سفر کے دوران یہ جس ماحول سے گذرتا ہے اس میں موجود پلازما، گرد اور قدرتی گیسوں کی مقدار کا مسلسل ریکارڈ تیار کرتا ہے۔یہ پلوٹو کے پاس سے گذرنے والا پہلا خلائی جہاز ہے۔ یہ یکم جنوری 2019کو کوپر بیلٹ کے پاس سے گذرے والا پہلا خلائی جہاز بھی ہو گا۔یہ خلائی جہاز زمیں سے انتہائی دور سے ہمارے نظام شمسی کی تصاویر بھی بنا کر ارسال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :