حکومت نے سیاسی مخالفت ، اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، دہشتگردی پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ، رانا ثناء اللہ
پیر 12 فروری 2018 22:47
(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی قیادت میں پاکستان اورصوبہ پنجاب میں اقتدار سنبھالتے ہی عوامی خدمت کا تیز رفتار مشن شروع کیا اور سیاسی مخالفین ترقی کے اس معیار سے بوکھلاگئے اور انہوں نے ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے دھرنے،لاک ڈائون،افراتفری اور انتشار سمیت دیگر طرح طرح کے حربے استعمال کئے لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود ملک میں بجلی پیدا کرنے کے اس قدر کارخانے لگائے گئے جن کی بدولت لوڈ شیڈنگ تقریبا ختم ہوچکی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے ۔
سی پیک کا منصوبہ پاکستان کاروشن مستقبل ہے جسے روکنے کے لئے دھرنا پارٹی نے انتشار برپاکرکے چائنا کے صدر کا دورہ موخر کرایا لیکن حکومت نے تمام چیلنجز کامقابلہ کرکے اس منصوبے کو آگے بڑھایا ہے۔اس سے قبل کسی حکومت نے سی پیک کانام بھی نہیں لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس حکومتی دور میں 5ہزارارب روپے سے زیادہ لاگت کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جو اپنی شفافیت ومیرٹ کی عمدہ مثال ہیں اوردیانتداری کے اعلیٰ معیار کی بدولت سیاسی مخالفین کی کوششوں کے باوجود ایک پائی کی کرپشن کی نشاندہی نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی حکومت کا اولین مشن ہے جسے عوامی اعتماد اورحمایت سے جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ورکرزکنونشن میں علماء کرام اورپارٹی کارکنوں کے مطالبہ پر پرانی سنٹرل جیل چوک کانام’’ختم نبوت چوک‘‘رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی علماء کرام کے حوالے کیا اور کہا کہ دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لئے وہ سرکاری نوٹیفکیشن اپنے ساتھ لائے ہیں۔اس سے قبل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان/چیئرمین یونین کونسل عتیق الرحمن انصاری ،مفتی مظفراقبال اوردیگر مقررین نے موجودہ حکومت کی کارکردگی میں اضافہ اور حلقہ کے عوام کی خدمت میں صوبائی وزیر قانون کی عمدہ ومثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت عوامی حمایت حاصل ہے اور رانا ثناء اللہ خاں کی ترقیاتی دلچسپی وعوامی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے۔قبل ازیں صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں جب ورکرکنونشن میں شرکت کے لئے پہنچے تو پارٹی کارکنوں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اورشیرآیا شیر آیا کہ فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ترانے بھی بجائے گئے جن سے پارٹی کارکنوں کا جوش وجذبہ دیدنی تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.