خط میں سفید پاؤڈر ملنے پر ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ ہسپتال منتقل

منگل 13 فروری 2018 10:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) امریکی پولیس نے کہا ہے کہ سفید پائوڈر والے ایک خط کا لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔

(جاری ہے)

ونیسا ٹرمپ اور موقع پر موجود دو دیگر افراد کو فائرفائٹرز نے تشخیص کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ انھیں خط میں موجود سفید سفوف کی جانچ کے بعد تصدیق ہوئی ہے کہ وہ غیرمضر تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر ونیسا ٹرمپ اس چیز سے جسمانی طور پر متاثر نہیں ہوئی ہیں۔بعدازاں ٹرمپ جونیئر نے ٹویٹ کیا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے اور انھوں نے اس واقعے کو ناگوار قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :