المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی،جماعت اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

منگل 13 فروری 2018 13:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی،جماعت اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح چیئرمین المصطفیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب نے کیا۔نارتھ کراچی میں منعقدہ کیمپ میں 1600سے زائد افرادنے استفادہ کیا۔جس میں جنرل اوپی ڈی 740 ،بچوں کی اوپی ڈی 230،گائنی اوپی ڈی128،آنکھوں کے امراض میں مبتلا،245،بلڈپریشر250،کولیسٹرال35 ٹیسٹ،اوربمعہ ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی رحمت اللعالمین ﷺکی تعلیمات پرعمل پیراہے اور اس کا مقصد دُکھی انسانیت کی خدمت ہے،اور ہرطرح کی تفریق سے بالاترہوکر محض غریب عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت،طبی، تعلیمی، خدمات ،دوردرازعلاقوں میں آنکھوں کے امراض وفری آپریشن ،ہونٹ تالوکٹے افرادکی سرجریزکے لئے کیمپس کا انعقاد اسی کاتسلسل ہے۔ کیمپ کے انعقادپر صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبد الرحیم اورجنرل سیکریٹری عبدالغنی سلیمان نے مبارک بادپیش کی اور مخیرحضرات،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف ،کارکنان کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :