فاروق ستار کے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے روابط قائم ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل فروری 21:12

فاروق ستار کے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے روابط قائم ہونے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) فاروق ستار کے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے روابط قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے الگ کیے جانے کے بعد کئی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب فاروق ستار سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے ساجد احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ ساجد احمد کا دعوی ہے کہ فاروق ستار کے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے روابط ہیں۔ اسی باعث انہیں پارٹی کی قیادت سے الگ کیا گیا ہے۔