دوہری شہریت رکھنے والیسرکاری افسران سے متعلق رپورٹ 25 دنوں میں طلب

حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے ،ْسپریم کورٹ تمام اداروں سے عدالتی احکامات پرتفصیلات منگوائیں ،ْدو صوبوں کی رپورٹ آچکی ،ْ مزید اداروں سے رپورٹس آنا باقی ہے ،ْسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ دوہری شہریت رکھنے والوں کی خبر دینے والے کو ایوارڈ دیں گے ،ْچیف جسٹس

بدھ 14 فروری 2018 16:10

دوہری شہریت رکھنے والیسرکاری افسران سے متعلق رپورٹ 25 دنوں میں طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسروں سے متعلق رپورٹ 25 دنوں میں طلب کرتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکرٹریوں سے بھی دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست طلب کرلی جبکہ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسروں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ تمام اداروں سے عدالتی احکامات پرتفصیلات منگوائی گئیں ،ْدو صوبوں کی رپورٹ آچکی ہے، ابھی مزید اداروں سے رپورٹس آنا باقی ہے ،ْلہذا حتمی رپورٹ کے لیے مزید وقت دیاجائے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ 43 وزارتوں میں سے 20 کی رپورٹ آئی ہے ،ْسرکاری لوگ اپنے بچوں کو باہر منتقل کردیتے ہیں ،ْیہاں گڑبڑ کرنے پر پکڑے جائیں تو باہر چلے جاتے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جس شخص نے دوہری وفاداری کاحلف اٹھایا ہو ،ْاس کی وفاداری کس کے ساتھ ہوگی چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو دوہری شہریت پر نااہل کیا گیا ،ْیہاں کے مفادات اور وہاں کے مفادات مختلف ہوسکتے ہیں، ہمارے پاس مکمل معلومات ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ دوہری شہریت رکھنے والوں کی خبر دینے والے کو ایوارڈ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ بعد میں طے کریں گے کہ دوہری شہریت چھپانے والوں کے خلاف کیا ایکشن ہوگا۔بعدازاں کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :