سانحہ ماڈل ٹا ئون کیس، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی عدالت میں طلبی کے حکم امتناعی میں توسیع
بدھ 14 فروری 2018 18:33
(جاری ہے)
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالتی سماعت کے موقع پرسابق آئی جی مشتاق سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے دو مقدمات درج ہوئے مجھے ان میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے چوبیس ماہ بعد مجھے استغاثہ میں ملزم نامزدکیا گیا،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ میں ان کا موقف سنے بغیر انسداددہشت گردی عدالت نے انہیں طلبی کے بے بنیاد نوٹس جاری کئے،انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کوکالعدم قرار دیا جائے،عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیرسپریم کورٹ میں مصروفیت کی بناء پر عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پرعدالت عالیہ کے فل بنچ نے کیس کی مزید سماعت ستائیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ادارہ منہاج القرآن کے وکیل رائے بشیر کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.