ڈائریکٹر لائیو سٹاک توسیع تحقیق و ترقی ڈاکٹر کبیر حسین طاہر کے اعزاز میں شاندار پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر کبیر کی محکمانہ خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین اور مبارکباد ،تقریب کے اختتام پرخصوصی سونیئر پیش کیا گیا

جمعرات 15 فروری 2018 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) محکمہ لائیو سٹاک کے شعبہ ایل ڈی آر سی امبور کے زیر اہتمام ڈائریکٹر لائیو سٹاک توسیع تحقیق و ترقی ڈاکٹر کبیر حسین طاہر کے اعزاز میں شاندار پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد ۔ڈاکٹر کبیر کی محکمانہ خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین اور مبارکباد ۔تقریب کے اختتام پر انہیں خصوصی سونیئر بھی پیش کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کبیر حسین طاہر تھے جبکہ صدارت ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ تھے ۔تقریب سے ڈاکٹر کبیر طاہر ،سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز خان ،تصور چیمہ ،ڈاکٹر احسان اللہ میر،لیاقت علی خٹک ،شبیر قریشی ،راجہ نصر اقبال خان نے بھی خطاب کیا ۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے علاج معالجے اور محکمہ لائیو سٹاک کی نیک نامی میں ڈاکٹر کبیر حسین طاہر کی خدمات اور کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر موصوف نے خلوص نیت سے اپنی سروس گزاری ۔ڈاکٹر کبیر کی لگن اور محنت سے آج ایل ڈی آر سی میں کچھ دیکھانے کے قابل ہو چکے ہیں ۔رولر پولٹری سکیموں کگے تحت محکمہ مزید فعال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پہلے 15لاکھ تھا ہم اسے 22لاکھ تک لے گئے ہیں ۔اگلے سال اسے 30لاکھ سے اوپر لے جائیں گے ۔محکمہ لائیو سٹاک کے ذریعے لوگوں کو مستفید کرنا چاہتے ہیں ۔

کبیر طاہر نے دوران سروس اچھا کردار ادا کیا ۔ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ڈاکٹر اعجاز خان نے کہا کہ ڈاکٹر کبیر کا محکمے سے لگائو مثالی رہا ۔ان کی گرفت بھی مضبوط تھی ۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایل ڈی آر سی کے ساتھ ان کا بے مثال تعاون رہا ۔جو بھول نہیں سکتے ۔ڈاکٹر احسان اللہ میر نے کہا کہ ڈاکٹر کبیر نے ملازمین اور عوام کیلئے بے شمار خدمات سر انجام دیں ۔

آج ان کی شفقت اور رہنمائی سے محروم ہو رہے ہیں ۔لیاقت علی خٹک نے کہا کہ ڈاکٹر کبیر طاہر نے دوران سروس محکمے کیلئے بے مثال خدمات انجام دیںجنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔موصوف ،ذہین،محنتی انسان ہیں ۔ملازمین کے ساتھ ان کا رویہ بھائیوں اور دوستوں جیسا رہا ہے کبھی فرائض سے غفلت نہیں کی ہماری دعا ہے کہ ان کی باقی ماندہ زندگی اسلام اور دین کے ساتھ وابستہ رہے جہاں محکمے کو ان کے تعاون کی ضرورت ہوئی ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے ۔ان کا تجربہ مثالی رہا ۔آج ہم سے الوداع ہو رہے ہیں یقیناً ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :