چین میں ایچ 7این 4برڈ فلو کے پہلے انسانی کیس کی تصدیق

جیانگ سو صوبہ کی 68سالہ مریضہ میں وابائی مریض کی علامات پائی گئی تھیں

جمعرات 15 فروری 2018 16:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) چین نے برڈ فلو وائرس ایچ7این 4کے ابتک کے پہلے انسانی کیس کی تصدیق کی ہے۔ چین کے صوبہ جیانگ سو کے 68سالہ مریضہ میں جو اب صحت یاب ہوگیا ہے کرسمس کے موقع پر اس وائرس کی اعلامات پائی گئی۔ اور اسے علاج معلجے کے لیے اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ مشرقی چین کی یہ خاتون ایچ 7این 4برڈ فلو کی اب تک کا پہلا انسانی کیس ہے۔ ہانگ کانگ میں حکام نے شہریوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعرات سے شروع ہونے والی نئے قمری سال کے سلسلے میں ہفتے بھر کی تعطیلات کے دوران چین سفر کرتے ہوئے۔گیلی مارکیٹوں ،زندہ مرغیوں کی مارکیٹوں کے فارموں میں جانے سے گریزکریں۔

متعلقہ عنوان :