عام شہری ہوںمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،عمران خان

نواز شریف مغل اعظم،ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے، شر یف برادارن لوگوں کو قتل کرواتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی ان سے پوچھنے والا نہ ہو، شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اس ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔نواز شریف کے بھائی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لوگوں کو قتل کرواتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہو،انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرانہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کا ایک ہی مقام ہونا چاہیے اور میرا عدالت میں پیشی کا مقصد بھی یہی ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا میں ایک عام شہری ہوں اور مجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے۔عمران خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بھائی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لوگوں کو قتل کرواتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے سابق وزیر خزانہ کو پیسے منی لانڈرنگ کے لیے دیے گئے اور انہوں نے اسی وزیر خزانہ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ ایک بدعنوان آدمی کو بچانے کے لیے ہے اور اس سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہو ں نے کہا کہ کہا انسداد دہشتگرد ی عدالت کے جتنے میرے چکر لگ رہے ہیں میں بھول گیا ہوں، یہ تمام کیسز بہت مزاحیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کیوں نکالا کا ڈرامہ چل رہا ہے، کوشش کی جا رہی ہے این آر او مل جائے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں، قیمے کے نان کھلا کر جلسے کیے جا رہے ہیں، خادم اعلیٰ لوگوں کو پولیس کے ذریعے قتل کراتے ہیں کوئی انہیں نہیں پکڑتا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کے پاس وقت ہی نہیں کہ خارجہ پالیسی دیکھیں، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاعلی ترین نے بہترین انتخابی مہم چلائی ، اس پر علی ترین کو داد دیتا ہوں۔