لاڑکانہ، 12 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 15 فروری 2018 19:05

لاڑکانہ، 12 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد، ملزم گرفتار، مقدمہ ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) لاڑکانہ کے تھانہ ولید کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حد شیخ زید کالونی ٹو میں مبینہ طور پر ملزم عمران عرف جبل ماچھی نے پانچویں جماعت کے طالبعلم 12 سالہ ارشد لانگاہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کیا جس کے بعد بچے کے والد عبدالرشید لانگاہ کی مدعت میں تھانہ ولید پر ملزم عمران عرف جبل ماچھی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے۔

اس موقع پر متاثرہ بچے ارشد نے بتایا کہ مجھے عمران عرف جبل ماچھی نے مجھے زبردستی رات کے وقت ایک مکان میں لے جاکر شراب پلانے کے بعد زیادتی کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزم کے مطابق ارشد اپنی مرضی سے میرے ساتھ آیا جسے میں نے پیسے بھی دیئے ہیں۔