کراچی، فاروق ستار کی وزیر بلدیات جام خان شورو سے ملاقات

بلدیاتی نمائندوں کی فہرست طلب کئے جانے کی خبروں کی تردید

جمعرات 15 فروری 2018 20:41

کراچی، فاروق ستار کی وزیر بلدیات جام خان شورو سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے وزیر بلدیات جام خان شورو سے ملاقات اور بلدیاتی نمائندوں کی فہرست طلب کئے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے وزیربلدیات سندھ جام خان شورو سے ملاقات اور ان سے بلدیات کے سرکاری ملازمین کی فہرست مانگنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جام خان شورو سے کوئی ملاقت نہیں کی اور نہ ہی ٹیلی فون پر کوئی رابطہ کیا ۔

ایسی افواہوں سے کارکنان کو گمراہ کیا جارہا ہے ،سنی سنائی باتوں پر کارکنان کو گمراہ کرنا غیرمذہبی اور غیر اخلاقی ہے ۔میڈیا مالکان اور ایڈیٹرز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بے بنیاداسٹوری دینے والے رپورٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ میڈیا بریفنگز کے ذریعے خود پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیں مگر ہم جوابی الزامات نہیں لگانا چاہتے۔

لیکن خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا ہمار ا حق ہے اور ہم جواب دیں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد گروپ کاجنرل ورکرز اجلاس ہے، ان کی جانب سے کارکنان کو پیغامات دئے جارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ تعداد نہیں اصول اہمیت رکھتے ہیں ،میں بھی تعداد نہیں اصول کے فلسفے کی توثیق کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ شخصیات نہیں تنظیم اہمیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہ مخمصے میں ہوں کہ جولوگ پارٹی سربراہ کو ہی دودھ سے مکھی کی طرح نکال باہر کردیں ان کے لئے کارکنان اور عام عوام کی کیااہمیت ہوگی ۔#

متعلقہ عنوان :