شرجیل میمن کو جناح ہسپتال سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ فروری 14:24

شرجیل میمن کو جناح ہسپتال سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2018ء) پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما شرجیل میمن کو جناح ہسپتال سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس نے شرجیل میمن کو آج ہی ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس آئی جی جیل نصرت منگن پر برس پڑے اور ریمارکس دیئے کہ نیب کورٹ نے صرف ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا، آپ کو ہسپتال بھیجنے کی اتھارٹی کہاں سے ملی۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ خود ساختہ رپورٹس ہیں، دیکھیں گے کہ شرجیل میمن کے کیس کو کسی طرح پنجاب بھیج دیں۔