خیر پور میں باپ نے کمسن بیٹی کو50سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 فروری 2018 19:43

خیر پور میں باپ نے کمسن بیٹی کو50سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا
خیرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17فروری 2018ء ): خیر پور میں باپ نے کمسن بیٹی کو50سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ پولیس نے 50 سالہ خریدار کی 9 سالہ بچی سے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیر پور میں باپ نے کمسن بیٹی کو50سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 50 سالہ خریدار کی 9 سالہ بچی سے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس نے کارروائی میں بچی کے والد کو گرفتار کرلیا جبکہ دولہا باراتیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق باپ نے بچی کو ایک لاکھ 80 ہزار میں فروخت کیا تھا واقعہ خیر پور کے نواحی علاقے غارا میں پیش آیا مقامی شخص کی اطلاع پر کارروائی کی گئی بچی کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔