مسلسل 24 سال سینیٹ کا رکن ہونا میرے لئے باعث فخر ہے،سینیٹر الیاس بلور
اب دوسرے لوگوں کیلئے جگہ چھوڑ رہا ہوں لیکن پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں ہم نے پارٹی ورکر کو ٹکٹ دیا ہے ، تحریک انصاف نے ایک سرمایہ دار کو ٹکٹ دے کر ثابت کردیا ہے اس کے قول و فعل میں تضاد ہے عمران خان کو کے پی کے خوبصورت بنانے کیلئے ووٹ دیا تھا لیکن اس نے پھولوں کا شہر پشاور کھنڈر بنا دیا ہے جو پشاور کے شہریوں کیلئے ظلم ہے ۔ آئندہ الیکشن میں کے پی کے عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائے گا کیونکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کافی پیسہ بنالیا ہے،انٹرویو
ہفتہ 17 فروری 2018 19:53
(جاری ہے)
سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ 2012 ء میں میں نے سینیٹ کی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ لئے اور 69 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوا تھا اس کا سہرے میرے بھائی بشیر بلور کے سر تھا کیونکہ اس کے لوگوں کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے۔
الیاس بلور نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور میں نے اپنی اپنی پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے سینیٹر منتخب ہوکر ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر اور پارٹی کی مہربانی ہے کہ میں نے سینیٹ میں جاکر قوم کی خدمت کی اور اہم ترین قانون سازیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید میں سینیٹ کی اہمیت اور کردار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور سینیٹ سے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کا خطاب زبردست تجربہ رہا ہے اس سے سینیٹ کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا۔ کیونکہ دو ایسے اداروں کے سربراہ ایوان کے رو برو پیش ہوئے جن کے بارے میں عوامی سطح پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہوئی لیکن دونوں سربراہان نے یقین دلایا کہ ان کا ہر قدم جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہوگا۔ انہوں نے کاہ کہ پارلیمنٹ سے اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے ذریعے صوبائی خود مختار ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ ہم نے پارٹی ورکر کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ایک سرمایہ دار کو ٹکٹ دے کر ثابت کردیا ہے کہ اس کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ میں نے اور ہمارے دیگر راہنمائوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں جیلیں برداشت کی ہیں لیکن عمران خان جیل برداشت کرنے کی ہمت نہیں رکھتا اور مجھے مکمل یقین ہے کہ وہ بھاگ جائے گا کیونکہ جیل میں دودھ اور مکھن نہیں ملتا۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو کے پی کے خوبصورت بنانے کیلئے ووٹ دیا تھا لیکن اس نے پھولوں کا شہر پشاور کھنڈر بنا دیا ہے جو کہ پشاور کے شہریوں کیلئے ظلم ہے۔ اور ہماری آنے والی نسلیں اسے برا کہتی رہیں گی۔ آئندہ الیکشن میں کے پی کے عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائے گا کیونکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کافی پیسہ بنالیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.