ڈپٹی کمشنر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 17 فروری 2018 23:10

لالہ موسیٰ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز زچگی کے دوران ڈاکٹرز کی غفلت کا نشانہ بننے والی خاتون اور نرسری میں اسکے بچے کی عیادت کی،دوسری طرف واقعہ کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے اور قصوروار ثابت ہونے پر معطل وومن میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈی ایم او وقار حسین خان، ایم ایس ڈاکٹرشاہد فاروق کے ہمراہ متاثرہ خاتون اور اسکے ورثا سے افسوسناک واقعہ پر ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون اور اسکے بچے کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی ٹائمنگ میں ڈاکٹرز اپنی وارڈز میں موجود رہیں۔

متعلقہ عنوان :