ریپ قوانین کے غلط استعمال کے معاملے پر فلم’’سیکشن 375‘‘ بنانے کا فیصلہ
فلم میں اکشے کھنہ اور ریچا چڈا ایکشن میں نظر آئیں گے‘فلم رواں برس ریلیز ہونے کا امکان
اتوار 18 فروری 2018 11:10
(جاری ہے)
اکشے کھنہ اور ریچا چڈا کی فلم ’سیکشن 375‘ کی ہدایات منیش گپتا دیں گے، جب کہ اسے پینوراما اسٹوڈیوز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
کمار مانگٹ پھاٹک اور ابھیشک پھاٹک کی اس فلم کی کہانی اگرچہ فکشن پر مبنی ہوگی، تاہم اسے متعدد حقیقی واقعات کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔فلم میں اکشے کمار ڈفینس وکیل جب کہ ریچا چڈا پبلک پراسیکیوٹر کے روپ میں ’ریپ‘ قوانین پر عدالتوں میں بحث کرتے نظر آئیں گے۔اطلاعات ہیں کہ فلم کو شاندار بنانے کے لیے ہدایت کار منیش گپتا نے بھارت کی مختلف عدالتوں میں چلنے والے ’ریپ‘ کیسز کی سماعتوں میں شرکت کی، تاکہ وہ عدالتی کارروائی، وکلاء کے دلائل، متاثرہ افراد سمیت ملزم کے دلائل اور تاثرات کو سمجھ سکیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’سیکشن 375‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کا ’سیکشن 375‘ مرد و خواتین کی جانب سے ’زنا‘ بالرضا اور باالجبر سے متعلق ہے، اس میں خواتین کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے اور انہیں جنسی تعلقات کے لیے ہراساں یا بلیک میل کرنے سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.