عامر خان کی غلطی کے باعث جوہی چاولہ پانچ تک ناراض رہیں
ہاتھ دیکھنے کے بہانے عامر خانے جوہی کے ہاتھ پر تھوکا اور دوڑ لگا جس پر جوہی چاولہ ناراض ہو گئیں ناراضی کا احساس جوہی چاولہ کو پانچ سال بعدہو گیا اور آخر کار خود ہی عامرخان سے دوستی کر لی
اتوار 18 فروری 2018 11:10
(جاری ہے)
اور دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کی۔دونوں جلد ہی ایک دوسرے کے گہرے دوست بن گئے۔ جوہی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے تھے، اگر کسی کو مصیبت میں بلایا جا سکتا تھا تو وہ عامر تھا۔
جوہی کا کہنا ہے کہ وہ فلم عشق کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے 3 سے چار بار لڑے، کچھ تو فلم کا سکرپٹ بھی ایسا ہی تھا اور ہم بھی تھوڑے شرارتی تھے۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسا واقعہ درپیش آیا جس نے دونوں اداکاروں کے درمیان فاصلے بڑھا دئیے۔ اور جوہی نے راجہ ہندوستانی جیسی فلم میں عامر کے مدمقابل کردار سے انکار کر دیا تھا۔ دونوں کے درمیان لڑائی بڑھتی گئی، اور فاصلوں میں اضافہ ہوتا گیا۔تاہم ایسا بھی ہوا کہ دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کو مسلسل 5 سال تک نہیں بلایا، ہوا کچھ یوں کہ عامر خان نے جوہی کو کہا کہ وہ علم نجوم کو جانتے ہیں، اور جوہی کو اپنی ہتھیلی دکھانے کو کہا ، جب جوہی نے اپنا ہاتھ انکے سامنے رکھا تو عامر کو شرارت سوجھی اور انہوں نے جوہی کے ہاتھ پر تھوکا اور دوڑ لگا دی، اس وقعہ پر جوہی اتنی آگ بگولہ ہوئیں کہ انہوں نے آنے والے 5 سے 6 سال تک عامر سے بات نہ کی۔ایک وقت آیا کہ جوہی نے پہل کرتے ہوئے عامر سے دوستی کرلی۔ جوہی کا کہنا تھا کہ اپنے قریبی دوست سے اگر لڑائی ہوجائے تو اسے فوراً ہی منا لینا چاہیے، نہیں تو غلط فہمیوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جاتا ہے اور تعلق بالکل ختم ہو جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.