2018ء میں ایمپائروں کی انگلی والوں کے ڈبے خالی رہیں گے،نوازشریف
نوازشریف اللہ کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،ووٹ کی عزت کروانی ہوگی،کسی بھی جج سے جاکرپوچھ لونوازشریف پرکوئی رشوت ثابت ہوئی؟ لاڈلے اورپیپلزپارٹی نے ایک بھی منصوبہ نہیں بنایا۔شیخوپورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 17:19
(جاری ہے)
1990ء میں دوسال بعد چھٹی کردی گئی ۔
پھر 1999ء میں چھٹی کروادی گئی نوازشریف کوہتھکڑیاں لگائی گئیں،اٹک قلعے میں بند کیاگیا۔جیل میں ڈالنے ، ملک بدرکرنے کی سمجھ آتی ہے؟ انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ آتی ہے کیونکہ نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایاتھا۔1990ء میں پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہاتھا موٹرویز بنارہاتھا اس لیے چھٹی کروائی گئی۔لاڈلے،پیپلزپارٹی ان سے پوچھو کسی نے ایک بھی منصوبہ بنایا۔نوازشریف نے کہاکہ اب پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کوکس نے ختم کیا،دہشتگردی کوختم کیا،کراچی میں امن لیکر آئے ،سکول ہسپتال نوازشریف نے بنائیں۔پیپلزپارٹی والوں نے تم ملک کواندھیروں میں غرق کردیا۔کراچی اور خیبرپختونخواہ میں گندپڑاہواہے۔شہبازشریف کوشاباش دیتاہوں۔ملک میں سڑکیں بن رہی ہیں، کسان خوشحال ہورہے ہیں۔کھاد کی قیمت کم کی۔پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کوختم کردیاہے۔56ارب ڈالر کاسی پیک منصوبہ لیکر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018ء میں ایمپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے۔پاکستان میں انقلاب برپاہورہاہے۔الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا۔مجھے شیخوپورہ کی عوام پرنازہے۔عوام کاجذبہ انقلاب لیکر آئے گی۔عوام کے ساتھ ملکرملک کی تقدیربدلیں گے۔عوام 70سالوں کاحساب لے گی۔نوازشریف اللہ کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔اپنے خداسے ڈرتاہوں عوام کی خدمت کرناجانتاہوں۔70سالوں سے جوہورہاہے اگروہ جاری رہاتوملک کوخطرات لاحق ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کے تقدس کی عزت کروانی ہوگی۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کیا آپ کے ووٹ کی کوئی عزت نہیں ہے؟یہ نہیں ہوسکتاکہ 20کروڑ عوام وزیراعظم منتخب کریں اور چند لوگ نکال دیں۔انہوں نے خطاب کے دوران اسٹیج پر50روپے کا نوٹ لیکر عوامی جلسے کے شرکاء کی جانب لہراتے ہوئے سوال کیاکہ کوئی ثابت کردے کہ نوازشریف نے 50روپے کی رشوت لی۔پھر 100روپے کانوٹ لیکر عوام سے مخاطب ہوئے کہ کوئی ثابت کردے نوازشریف نے 100روپے کی رشوت لی ہے ۔میں ساری عمرکیلئے سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا۔نوازشریف نے ایک ہزاراورپھر پانچ ہزارکانوٹ لیکر شرکاء سے سوال کیاکہ ثابت کردے کہ نوازشریف نے رشوت لی ہو؟ ایسا نوازشریف پرکوئی الزام نہیں ہے۔کسی بھی جج سے جاکرپوچھ لو۔پاکستان کاسب سے چھوٹانوٹ 10روپے کا ہے اتناہی ثابت کردیں۔کہ نوازشریف نے 10روپے کی رشوت لی ہے؟ رشوت ثابت کردوساری عمرکیلئے ریٹائرڈہوجاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ ان سے سوال کیاجائے کہ جنہوں نے نوازشریف کونااہل کیاہے؟ ان سے پوچھوکہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟نوازشریف نے کہاکہ سارا جلسہ پوچھ رہاہے کہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.