میاںنوازشریف ترقی اورعوامی خدمت کا نام ہیں، پی ٹی آئی کولودھراں الیکشن کے بعد نوازشریف کی مقبولیت کا اندازہ ہوجاناچاہیے،ملک سجاد
دھرنے،گالی گلوچ،الزام تراشی کی سیاست کے علمبردارحوصلہ رکھیں انہیں2018ء میں اپنی منفی سیاست کا جواب مل جائے گا،مسلم لیگی رہنما
اتوار 18 فروری 2018 18:10
(جاری ہے)
چیئرمین ملک سجاد نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کا معیارزندگی بلند کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمدجاری رکھے گی،عمران خان اور ان کے حواریوں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی،اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلیں سینیٹ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی سیاست کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ،جھوٹ،انتشار اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں،احتجاج اور دھرنوں کی قیمت اس غریب قوم کو چکاپڑی ہے،دھرنے ، احتجاج اور انتشار کی سیاست کے علمبرداروں کو 2018ء میں اپنی منفی سیاست کا جواب مل جائے گا۔مسلم لیگی رہنماملک سجاد نے کہاکہ قائد میاںنوازشریف نے اپنے بیٹے کی فرم سے ایک خیالی تنخواہ بھی نہیں لی وہ نااہل جبکہ عمران خان نے خود اپنی آف شورکمپنی کا اعتراف کیااور اہل قرار پائے ،سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کا ترازو ہوناچاہیے ،عمران نیازی نے دھرنوں اورلاک ڈائون کی منفی سیاست سے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے،صوبہ پختونخوا میں بدترین کارکردگی دکھانے والے یہ عناصر کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے، آئندہ 2018ء کے انتخابات میں عوام خدمت کرنے والوں اور ترقی کاسفر روکنے والوں کا فیصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.